ویب ڈیسک
|
4 مہینے پہلے
تاریخ کا طویل ترین سورج گرہن 2 اگست 2027 کو ہوگا

دو اگست 2027 کو دنیا بھر میں کروڑوں افراد ایک نایاب فلکیاتی منظر کا مشاہدہ کریں گے، جب تاریخ کا طویل ترین مکمل سورج گرہن ہوگا، جس کا دورانیہ 6 منٹ 23 سیکنڈ ہوگا۔
یہ گرہن تین براعظموں — یورپ، افریقہ اور ایشیا — کے کئی حصوں سے دیکھا جا سکے گا اور ماہرین کے مطابق یہ زندگی میں ایک بار نظر آنے والا نایاب واقعہ ہو گا۔
گرہن کا سایہ تقریباً 258 کلومیٹر چوڑا ہوگا۔ یہ جنوبی اسپین سے شروع ہو کر شمالی افریقہ، مشرقِ وسطیٰ اور بحر ہند تک جائے گا۔ مصر کے شہر لکسر میں مکمل اندھیرا 6 منٹ سے زائد رہے گا۔
سورج گرہن اس وقت ہوتا ہے جب چاند، سورج اور زمین کے درمیان آجاتا ہے اور سورج کی روشنی زمین تک پہنچنے سے روک دیتا ہے۔ یہ نظارہ صرف مخصوص علاقوں میں اور مختصر وقت کے لیے ممکن ہوتا ہے۔ اپریل 2024 میں امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا تھا جس میں دن رات میں تبدیل ہو گیا تھا۔ اگلا ایسا مکمل سورج گرہن 120 سال بعد دیکھنے کو ملے گا۔
متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION












